اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وزیر خارجہ خواجہ ا?صف کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب نے تحریک انصاف کی جانب سے وزیرخارجہ خواجہ ا?صف پر منی لانڈرنگ کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔چند روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیب کے سربراہ کو خط لکھ کر خواجہ ا?صف کے خلاف منی لانڈرنگ اور مالی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ خط میں کہا گیا تھا کہ ثبوت اور شواہد کی موجودگی کے باوجود اس معاملے پر خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے جب کہ نیب کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔نیب کا کہنا ہے کہ شکایت کی جانچ پڑتال مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی جو کہ حتمی نہیں، نیب قانون کے مطابق خواجہ آصف کا موقف معلوم کیا جائے گا اس کے بعد ہی قانون کے مطابق حتمی کاروائی کا فیصلہ کیاجائے گا۔دوسری جانب تحریک انصاف نے خواجہ ا?صف کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے سیالکوٹ میں جشن منایا اور کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔ 2013 کے عام انتخابات میں خواجہ ا?صف کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے کہا کہ پہلے دن سے یقین تھا کہ خواجہ آصف نے منی لانڈرنگ کی، خواجہ آصف کی کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ثبوت موجود ہیں اگر چئیرمین نیب مجھے بلائیں تو فارن اکاونٹس، منی اور لانڈرنگ کے ثبوت پیش کروں گا۔
