تازہ تر ین

آصف زرداری نے رضاربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی مخالفت کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین ا?صف علی زرداری نے رضاربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی مخالفت کردی۔سابق صدر ا?صف علی زرداری نے جمعیت علمائ اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام ا?باد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیرمین کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ا?صف علی زرداری سے جب سوال کیا گیا کہ نوازشریف نے میاں رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی تجویز دی ہے جس پر ا?صف زرداری نے مختصراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسا نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کےلیے مولانا فضل الرحمان نے کچھ وقت مانگا ہے اور وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد اس حوالے سے ا?گاہ کریں گے تاہم امید ہے مولانا فضل الرحمان ہمیشہ کی طرح ہمارا ساتھ دیں گے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے کچھ تجاویز پیپلزپارٹی اور کچھ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ا?ئی ہیں ، ہم ان تجاویز کا جائزہ لیں گے اور اس سلسلے میں پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرکے مشاورت کریں گے اور اپنی تجاویز بھی پیش کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ا?صف علی زرداری سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین سینیٹ کے لیے میاں رضا ربانی اور وائس چیئرمین کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام تجویز کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain