کراچی (پ ر ) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز ( سی پی این ای) کے صدر جناب ضیا شاہد ، سیکرٹری جنرل اعجاز الحق سمیت تمام اراکین نے سی پی این ای کے رکن اور روزنامہ ملتان نامہ کے چیف ایڈیٹر بشیر احمد خان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)۔