اسلام آباد(ویب ڈیسک)پریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے اپیل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 14مارچ کو سماعت کرے گا۔
بنچ میں جسٹس عمر عطا اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے گلالئی نااہلی ریفرنس خارج کر دیا تھا۔ عمران خان نے آرٹیکل 63 اے کے تحت عائشہ گلالئی کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔