لاہور (نیا اخبار رپورٹ) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور کی نصابی کتب میں پھر غلطیاں سامنے آگئیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے خلاف ورزی کرتے ہوئے امیرکی ہیروہیلن کیلر کو دوبارہ تیسرے جماعت کی انگریزی میں شامل کر لیاگیا، صفحہ نمبر 143 پر مواد تحریر ہے۔ بورڈ کی منظوری کے بغیر درسی کتب میں دہائیوں سے پڑھی جانے والی معروف حدیث مبارکہﷺ کو قول لکھ کر 7 لاکھ 84 ہزار 649 بچوں تک سرکاری سکولوں میں پہنچا دیا گیا، صفحہ نمبر8 پر قوم درج ہے اسی طرح تیسری جماعت کی ایک لاکھ کتابوں میں قومی پر چم کے سبز رنگ کو گہرا شائع کر کے پنجاب کے سکولوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے 7 ہزار سے زائد رجسٹرڈ نجی سکولوں میں 3 سالکھ 29 ہزار 379 طلبہ میں تقسیم کا عمل مکمل کر لیا ہے ان ممعاملات پر ماہرین تعلیم و علماءکرام میں تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے حکومت پنجاب سے فوری تمام درسی کتب سکولوں سے واپس منگوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایم ڈی عبدالقیومکا کہنا ہے کہ ہم نے متحدہ علما بورڈ کو کیس ریفر کیا ہے جو رائے آئے گی اس کے مطابق کام کریں گے ۔ کلر خراب پرچم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ذمہ داری پبلشرز پر ڈال دی ہے اور کتابیں واپس منگوالی گئی ہیں۔ ہیلن کیلر کے مضمون بارے علم نہیں وہ کوئی جعلی کتاب ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف شہریوں نے چیف ثاقب نثار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
