اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے نقشے لیک کرنے پرالیکشن کمیشن کے2افسرو ں کو معطل کردیا،چیف الیکشن کمشنرسردار رضا حیات نے ڈپٹی ڈائریکٹرالیکشنزعاطف رحیم اورڈپٹی ڈائریکٹربجٹ محمدسرورکو3 ،3ماہ کیلئے معطل کردیا۔ڈپٹی ڈائریکٹروقاص ملک کوالیکشن اورعابدشاہ کوبجٹ کااضافی چارج دے دیااور دونوں افسروں کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔