دبئی (ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے میچ میں پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ دبئی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل تھری کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن کامران اننگز کی تیسری ہی گیند پر محمد نواز کا شکار بن گئے، وہ بغیر کوئی رنز بنائےآو¿ٹ ہوئے۔