Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت9.5 ریکارڈ
    • حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا
    • آبنائے ہرمز 7 ایرانی شرائط پوری ہونے تک نہیں کھلے گی: ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر
    • حوثیوں کا ریاض میں آرامکو تنصیب پر حملے کا دعویٰ، میزائل اور ڈرون داغنے کا اعلان
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک
    • اسرائیلی بمباری میں 4 خواتین سمیت 5 فلسطینی شہید
    • حوثیوں کی ریاض پر کارروائی، سعودی عرب کا صنعاء پر جوابی فضائی حملہ
    • ایلون مسک دوبارہ امریکی حکومت کے قریب، آئندہ جنگوں کیلئے مشورے دیں گے
    • بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر میڈ سندھو فائرنگ سے قتل
    • لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: محمود اچکزئی
    • پی ٹی آئی کا احتجاج پہلے ہی کامیاب ہوچکا، اسلام آباد 10 روز سے بند ہے: بلاول بھٹو
    • لاہور میں ریپ اور گینگ ریپ کے کیسز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ
    • متحدہ عرب امارات دنیا میں سائبر حملوں کے 12 بڑے اہداف میں شامل: مائیکروسافٹ
    • آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر دھماکا، خوف و ہراس پھیل گیا
    • دریائے جہلم میں اچانک طغیانی، خاتون جاں بحق
    • صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن واپسی کیلئے ادیس ابابا پہنچ گئیں
    • برمودا سے بوسٹن جانے والا طبی طیارہ لاپتا، 6 افراد سوار تھے
    • پی ٹی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد و پنجاب میں رینجرز تعیناتی میں توسیع
    • ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
    • معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم عادل کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو نقصان پہنچایا جو ناقابل قبول ہے، آئی ایس پی آر

    By Khabrain Newsمئی 7, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو نقصان پہنچایا اور ہائیڈرو پروجیکٹ کو نشانہ بنانا ناقابل قبول اور خطرناک ہے۔

    بھارتی حملے پر پاک فضائی کی جواب کارروائی پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے اب تک بھارت کے 5 طیاروں کو گرایا جن میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک سنحوئی طیارہ شامل ہے جبکہ ایک ڈرون بھی مار گرایا۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارتی طیاروں کو تب گرایا گیا جب انہوں نے پاکستان پر حملہ کیا، بھارت نے تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا لیکن قوم کی بھرپور حمایت سے مسلح افواج نے دشمن کو چند لمحوں میں بھرپور جواب دیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا، اس کی غلط فہمی کو ٹھیک کر دیا جائے گا، ہمارا دشمن بزدل اور کم ظرف ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارتی حملے کے وقت پاکستانی فضائی حدود میں 57 بین الاقوامی طیارے موجود تھے، بھارت نے کئی ملکوں کے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔

    قبل ازیں، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قومی اور بین الاقوامی میڈیا کو بھارتی حملے کا نشانہ بننے والے مقامات کا دورہ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج پاکستانی قوم کی حمایت سے دشمن کو بھرپور اور مکمل جواب دے رہی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے ہیں، جس میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوگئے جبکہ دو لاپتا ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ احمد پور ایسٹ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا یہاں 4 حملے ہوئے اور 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، جن میں ایک تین سالہ بچی بھی شامل ہیں، دو مرد اور دو خواتین بھی شہید ہوئے اور 31 زخمی ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہاں ایک مسجد شہید ہوئی ہے، شہری آبادی میں 4 کوارٹرز کو نقصان پہنچا جہاں عام لوگ رہائش پذیر تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مظفر آباد میں شاہی والا نالہ میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا اور یہاں دشمن کی طرف سے 7 حملے کیے گئے، اس میں ایک بچی زخمی اور ایک مسجد شہید ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، 5 حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں 16 سالہ لڑکی اور 18 سالہ لڑکا شہید ہوئے، ایک ماں اور بیٹی زخمی ہیں۔

    میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ مریدکے میں مسجد ام القرا کو نشانہ بنایا گیا، 4 حملے کیے گئے، ایک شہری شہید اور دوسرا زخمی ہے، دو لوگ یہاں لاپتا ہوگئے ہیں، مسجد شہید ہوگئی ہے، اطراف میں غریب لوگوں کے کوارٹرز کو نقصان پہنچا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیالکوٹ کے شمال میں گاؤں کوٹلی لوہاراں پر دو حملے کیے گئے، ایک گولہ پھٹا نہیں اور ایک گولہ کھلے کھیت میں گرا ہے یہاں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ آخری مقام شکرگڑھ کے قریب ہے جہاں دو حملے کیے گئے، نقصان نہیں ہوا ہے تاہم ایک ڈسپنسری کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دشمن کے اس بزدلانہ، بلااشتعال، بلاجواز حملے کا بھرپور جواب افواج پاکستان پاکستانی قوم کی حمایت سے دے رہی ہے اور دیتی رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ مقامات میں لائن آف کنٹرول پر گزشتہ روز قومی اور بین الاقوامی میڈیا کو لے جایا گیا تھا کیونکہ بلاجواز جو الزامات لگائے جاتے ہیں اسے آگاہ کیا جائے، اسی طرح صبح میڈیا کو مریدکے اور بہاولپور کو جانا تھا، جس کا اعلان حکومت کی جانب سے کل شام کو کیا گیا تھا۔

    میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ آج میڈیا کو جہاں معصوم شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا ہے وہاں میڈیا کو لے جایا جائے تاکہ بھارت کی اس ننگی جارحیت کو تمام دنیا دیکھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

      خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک

      لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: محمود اچکزئی

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.