کوئٹہ کے نواحی علاقے بولان میں پکنک منا کر واپس آنے والے ہزارہ نوجوانوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن (خالق آباد) سے تعلق رکھنے والے 6 نوجوان بولان میں پکنک منانے کے بعد کوئٹہ واپس آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں مصطفیٰ ولد نادر علی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو نوجوان شدید زخمی ہوئے۔ لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا

