مری(نمائندہ خبریں)مری کے بیشتر دیہی علاقوں میں گرین بس سروس کا آغاز نہ ہونے سے عوام کو سفری سہولیات میں مشکلات کا سامنا ہے حکومت پنجاب کی مری کے چند روٹس پر بسوں کی فراہمی کے بعد دیگر علاقوں کی عوام کی جانب سے بھی گرین بسیں چلانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا لوہر ٹوپہ سے لوئر دیول تک گرین بس سروس چلانے کا مطالبہ اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی گئی ہے کہ مری کے شہریوں، طلبہ و طالبات اور روزانہ سفر کرنے والے افراد کی مشکلات کے پیش نظر اس منصوبے پر فوری توجہ دی جائیعوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مری جیسے اہم سیاحتی اور پہاڑی علاقے میں آمدورفت کے مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں بالخصوص طلبہ و طالبات، ملازمت پیشہ افراد اور عام شہریوں کو روزانہ سفر کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مذکورہ روٹس پر جدید اور باقاعدہ پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو مہنگے سفری اخراجات بھی برداشت کرنا پڑتے ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ جس مری کو وہ اپنا دوسرا گھر قرار دیتی ہیں، وہاں کے ساری عوام کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور لوہر ٹوپہ سے لوئر دیول تک گرین بس سروس جلد شروع کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعلی پنجاب اس مطالبے کا نوٹس لیتے ہوئے مری کے عوام کو بھی جدید، محفوظ اور سستی سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی۔
