اٹک (بیورو رپورٹ) تحصیل حضرو بڑے گائوں نرتوپہ میں گرینڈ جرگہ نے بلدیاتی اور جنرل انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کے گاؤں نرتوپہ کے ایک بڑے اور تاریخی عوامی اجتماع میں علمائے کرام کی سرپرستی میں اہلِ نرتوپہ نے اپنی تاریخی شناخت، اجتماعی وحدت اور سابقہ یونین کونسل کی بحالی کے لیے متوقع بلدیاتی انتخابات سمیت آئندہ جنرل انتخابات کے مکمل اور پُرامن بائیکاٹ کا حتمی فیصلہ کر لیا ، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے نام پر گاؤں نرتوپہ کو چار مختلف یونین کونسلوں میں تقسیم کرنا اس تاریخی گاؤں کی اجتماع شناخت، انتظامی حقوق اور وحدت پر کاری ضرب ہے، اس فیصلے کے خلاف اہلِ نرتوپہ نے بارشوں کے باوجود الیکشن کمیشن سے رجوع کیا، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ اور دیگر متعلقہ قانونی و آئینی فورمز پر بھرپور جدوجہد کی اور سیاسی قیادت کے سامنے بھی اپنا مؤقف پیش کیا، تاہم تاحال انصاف نہ ملنے پر عوام نے اب ایک متفقہ اور دوٹوک لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجتماع میں واضح کیا گیا کہ اہلِ نرتوپہ کسی دوسرے علاقے کے حقوق کے مخالف نہیں بلکہ صرف اپنی سابقہ یونین کونسل نرتوپہ کی بحالی چاہتے ہیں، مقررین کا کہنا تھا کہ یہ محض انتظامی تقسیم کا معاملہ نہیں بلکہ گاؤں کی تاریخی پہچان، عوامی سہولت، خاندانی معاملات، سماجی شناخت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے، اجتماع میں متفقہ طور پر حتمی فیصلہ کیا گیا کہ جب تک سابقہ یونین کونسل نرتوپہ بحال نہیں کی جاتی، اہلِ نرتوپہ تمام متوقع بلدیاتی انتخابات اور آئندہ جنرل انتخابات کا مکمل اور پُرامن بائیکاٹ کریں گے، اس فیصلے پر کسی سیاسی دباؤ یا مصلحت کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا جبکہ قانونی جدوجہد لاہور ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ سمیت تمام متعلقہ آئینی و قانونی فورمز پر جاری رکھی جائے گی، شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر گاؤں کی اجتماعی وحدت کے تحفظ کے لیے متحد رہیں گے اور یونین کونسل کی بحالی تک کسی بھی سیاست دان کو انتخابی عمل میں حمایت فراہم نہیں کی جائے گی، اجتماع کے شرکاء نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ نرتوپہ کل بھی ایک تھا، آج بھی ایک ہے اور اپنی تاریخی وحدت و شناخت کی بحالی تک متحد رہے گا۔
بریکنگ نیوز
- سیاسی حکومتیں آتی جاتی رہتی ، سول سروس ریاست کا مستقل ستون ہے،احسن اقبال
- چکوال،،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شفقت گرفتار
- حضرو میں گرینڈ جرگہ کا بلدیاتی اور جنرل انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان
- مری بیشتر دیہی علاقوں میں گرین بس سروس کا آغاز نہ ہو سکا
- فہیم عباس کی بھائی سید علی رضا شاہ کی مبینہ غیر قانونی حراست کے خلاف سیشن کورٹ چکوال میں درخواست دائر
- پنڈوڑیاں اور گردونواح میں غیر قانونی چنگچی رکشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
- اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل پر بندر کی انٹری ‘ گھوم پھر کے واپس چلا گیا
- سوئی نادرن گیس گوجرخان کے عملہ کی غفلت کا خمیازہ عوام علاقہ بھگتنے پر مجبور
- بجلی لائنوں کی منتقلی کا کام، 7، 10 اور 12 نومبر کو گوجرخان بازار بند رکھنے کا فیصلہ
- مندرہ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، 18 سالہ طالب علم بس کے ٹائر تلے آ کر جاں بحق
- سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق کی 12.32
- لالہ رخ ، سڑکوں پر مافیا کا قبضہ، 30 فٹ سڑک 20 فٹ میں تبدیل
- لاہور:ایک نوجوان ہتھ ریڑھی پر ایل پی جی گیس سلنڈر رکھ کر لے جارہا ہے۔
- چکوال،شراب فروش قاصد کے قبضہ سے 330 لیٹر شراب،جعلی سٹکرز اور استعمال گاڑی بر آمد، مقدمہ درج
- وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کی ملاقات
- راولپنڈی: ایس ایس پی انوسٹی گیشن سیف اللہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری میں مسائل سن کر احکامات جاری کرتے ہوئے۔
- راولپنڈی: پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، زیر حراست افراد سے برآمد ہونیوالی چرس۔
- شہر بھر میں تجاوزات اور ٹریفک جام سے راولپنڈی میں نظام زندگی مفلوج
- راولپنڈی میں تعلیمی اصلاحات اور کارکردگی بہتری کیلئے عملی اقدامات جاری
- پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نے مختصر عرصے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،امین الحق
