گوجرخان ( بیورو رپورٹ)سوئی نادرن گیس گوجرخان کے عملہ کی غفلت کا خمیازہ عوام علاقہ بھگتنے پر مجبور،مین بازار میں گیس پائپ لائن کا کھلا مین ہول گاڑیوں اور انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگا، کئی افراد گرنے سے بازو فریکچر کرا بیٹھے،آئے روز گاڑیوں کے ٹائر پھنسنے سے ٹریفک بلاک رہنے لگی،مریضوں کو ایمرجنسی سروسز پہنچانے والی
ایمبولینسز کے ٹریفک میں پھنسنے سے ورثا کی دہائیاں ،لڑائی جھگڑے اور گالم گلوچ تک نوبت پہنچنے سے عوام علاقہ سخت ذہنی کوفت کا شکار ،عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر ،ڈپٹی کمشنر اور سوئی گیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر کے وسط میں واقع مین بازار کے چوک گلزار مدینہ میں سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے اوپر بنے مین ہول کا ڈھکن کئی روز گزرنے کے باوجود نہ لگایا جا سکا جس کی وجہ سے کئی افراد اس میں گھر کر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ آئے روز گاڑیوں کے ٹائر پھنس جانے سے ٹریفک جام ہونا معمول بن چکا ہے ایسے میں ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے والی گاڑیوں بالخصوص ایمبولینسز کا ٹریفک کے بہا میں پھنسنے سے ورثا کیلیے شدید زہنی کوفت کا باعث بنتا ہے جبکہ مریض کے جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں سوئی گیس گوجرخان کے عملہ اور بلدیہ ہر دو محکموں کو شکایات نوٹ کرانے کے باوجود تاحال کوئی شنوائی نہیں جس پر عوامی سماجی حلقوں نے میڈیا کے توسط سے ارباب اختیار بالخصوص اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سوئی نادرن گیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کھلے مین ہول کو فالفور بند کیا جائے اس سے پہلے کہ کسی انسانی جان کا ضیاع ہو ۔
