راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی تین روزہ فوڈ سیفٹی و آگاہی مہم کا آغاز، مختلف فوڈ آٹ لیٹس کا معائنہ کیا گیا ہے، راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے کینٹ کے رہائشیوں کو معیاری، صاف ستھری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تین روزہ خصوصی فوڈ سیفٹی،ہا ئیجین حفظانِ صحت اور عوامی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ مہم ہیڈکوارٹر ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس (ML&C) کی خصوصی ہدایات اور کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر عامر رشید کی نگرانی میں جاری ہے۔مہم کے پہلے روز اسسٹنٹ ہیلتھ آفیسر (AHO) اور انچارج فوڈ کنٹرول سیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کینٹ کے مختلف اہم علاقوں، تجارتی مراکز، فوڈ آٹ لیٹس اور کیٹرنگ سروسز کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر خوراک کی تیاری، ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ متعلقہ کاروباری افراد کو فوڈ سیفٹی اور حفظانِ صحت کے مقررہ اصولوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس کے علاوہ دکانداروں اور شہریوں میں آگاہی بروشرز بھی تقسیم کیے گئے تاکہ صاف اور محفوظ خوراک کے استعمال سے متعلق شعور اجاگر کیا جا سکے۔راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی صحت اور انہیں معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ خصوصی مہم 8 نومبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران فوڈ سیفٹی اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل درآمد کی نگرانی مزید مثر بنائی جائے گی،
