واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے 2 انتہائی جدید جاسوس طیاروں میں سے ایک برطانیہ پہنچ گیا، جسے دشمن کے ریڈار نظام کی نشاندہی اور نگرانی کی صلاحیت حاصل ہے۔ طیارے کی برطانیہ آمد ایسے وقت ہوئی ہے جب ایران پر امریکا کے ممکنہ نئے فوجی حملوں کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔آر سی 135 یو کومبیٹ سینٹ نامی جاسوس طیارے کوبحرِ اوقیانوس عبور کرتے ہوئے برطانیہ پہنچتے ٹریک کیا گیا، جہاں اس نے انگلینڈ کی کائونٹی سفوک میں واقع آر اے ایف ملڈن ہال ایئر بیس پر لینڈنگ کی۔پرواز کی نگرانی کرنے والے اعداد و شمار کے مطابق طیارے نے امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے پورٹس ماتھ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مشرقی امریکی وقت کے مطابق رات 1 بج کر 51 منٹ پر اڑان بھری اور 6 گھنٹے 42 منٹ کی پرواز کے بعد برطانیہ پہنچا۔طیارے کا شناختی نمبر 64-14849 ہے، اس نے اس سے قبل امریکی ریاست نیبراسکا کے آفٹ ایئر فورس بیس سے پرواز کی تھی، جہاں امریکی فضائیہ کے دونوں کومبیٹ سینٹ طیارے تعینات ہیں۔روایتی جاسوس طیاروں کے برعکس آر سی 135 یو جدید الیکٹرانک نگرانی کے نظام سے لیس ہے، جو دوسرے ممالک کے فوجی ریڈار نظام کا سراغ لگانے، ان کی شناخت کرنے اور ان کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس طیارے سے حاصل ہونے والی خفیہ معلومات امریکی افواج کو دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو سمجھنے اور فوجی کارروائیوں کے دوران ان سے بچنے یا انہیں ناکارہ بنانے کی حکمتِ عملی تیار کرنے میں مدد دیتی ہیں۔طیارے کی برطانیہ آمد ایسے وقت میں ہوئی ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں دوبارہ اضافہ ہو رہا ہے اور ایران پر امریکا کے ایک اور ممکنہ حملے سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔طیارے کی اگلی منزل اور آپریشنل ذمے داریوں کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ فوجی مبصرین نے امکان ظاہر کیا کہ یہ طیارہ بعد ازاں مشرقِ وسطی کا رخ کر سکتا ہے، تاہم برطانیہ میں اس کی موجودگی کسی فوری حملے کا ثبوت نہیں۔امریکی فضائیہ کے مطابق کومبیٹ سینٹ طیارے امن کے زمانے کے ساتھ ساتھ فوجی کارروائیوں کے دوران بھی انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- تھانہ باہتر پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں،3ملزمان گرفتار
- ایران جنگ’ دشمن کے ریڈار کا سراغ لگانے والا امریکی جاسوس طیارہ برطانیہ پہنچ گیا
- امیرِ قطر ‘ ٹرمپ کا رابطہ، علاقائی کشیدگی کے خاتمے پر تبادلہ خیال
- سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا قائم کردہ ہومیو پیتھی پروگرام زوال کا شکار
- موٹروے Mـ2 پر بلکسر انٹرچینج کے قریب کار اور ٹرالر کے درمیان تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، دو خواتین زخمی
- نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد میں 40ویں سینئر مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب ،46افسران میں اسناد تقسیم
- سیاسی حکومتیں آتی جاتی رہتی ، سول سروس ریاست کا مستقل ستون ہے،احسن اقبال
- چکوال،،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شفقت گرفتار
- حضرو میں گرینڈ جرگہ کا بلدیاتی اور جنرل انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان
- مری بیشتر دیہی علاقوں میں گرین بس سروس کا آغاز نہ ہو سکا
- فہیم عباس کی بھائی سید علی رضا شاہ کی مبینہ غیر قانونی حراست کے خلاف سیشن کورٹ چکوال میں درخواست دائر
- پنڈوڑیاں اور گردونواح میں غیر قانونی چنگچی رکشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
- اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل پر بندر کی انٹری ‘ گھوم پھر کے واپس چلا گیا
- سوئی نادرن گیس گوجرخان کے عملہ کی غفلت کا خمیازہ عوام علاقہ بھگتنے پر مجبور
- بجلی لائنوں کی منتقلی کا کام، 7، 10 اور 12 نومبر کو گوجرخان بازار بند رکھنے کا فیصلہ
- مندرہ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، 18 سالہ طالب علم بس کے ٹائر تلے آ کر جاں بحق
- سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق کی 12.32
- لالہ رخ ، سڑکوں پر مافیا کا قبضہ، 30 فٹ سڑک 20 فٹ میں تبدیل
- لاہور:ایک نوجوان ہتھ ریڑھی پر ایل پی جی گیس سلنڈر رکھ کر لے جارہا ہے۔
- چکوال،شراب فروش قاصد کے قبضہ سے 330 لیٹر شراب،جعلی سٹکرز اور استعمال گاڑی بر آمد، مقدمہ درج
