لاہور(ویب ڈیسک)زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے زینب کے قاتل عمران کو 4 بار سزائے موت سمیت مختلف سزاﺅں اور جرمانے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف مجرم نے اپیل دائر کررکھی تھی جو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ۔جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔
