تازہ تر ین

پاکستان میں پہلی بارتھری ڈی آرکٹیکٹ سافٹ ویئرتیار

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان میں پہلی بارکراچی کے نوجوان نے تھری ڈی آرکیٹکٹ پراجیکٹ تیار کرلیا جس کی مدد سے بلڈر اور ڈیولپرز کمپیوٹر پرتھری ڈی ماڈلز کی مدد سے مستقبل میں اپنے منصوبوں کی حتمی شکل دیکھ سکتے ہیں۔روزنامہ ایکسپریس کے مطابق کراچی میں موجود نجی جامعہ سرسید یونیورسٹی کے فارغ التحصیل باصلاحیت نوجوان مدثر اکبر خان نے نوکری کے جھنجھٹ میں پڑنے کے بجائے تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے تھری ڈی آرکیٹکٹ پراجیکٹ تیارکرلیا، جس کی مدد سے بلڈر اور ڈیولپرز کمپیوٹر پر تھری ڈی ماڈلز کی مدد سے مستقبل میں اپنے منصوبوں کی حتمی اور قریب قریب حقیقی شکل دیکھ سکتے ہیں جسے iorena کا نام دیا گیا ہے۔پاکستان کے علاوہ مڈل ایسٹ اور خلیجی ریاستوں کے بڑے بلڈرزبھی اس پراجیکٹ میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ بنیادی طور پر یہ ایک آرکیٹکٹ سافٹ ویئرہے جس میں تعمیراتی منصوبوں کو حقیقت سے قریب تردیکھا جاسکتا ہے لیکن اس کے استعمال کو اس حد تک آسان بنایا گیا ہے کہ بلڈراورڈیولپرز کے علاوہ فیصلہ کرنے والی شخصیات خود اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر کی اسکرین پر دیواروں کے رنگ اور ٹائلز تک تبدیل کرکے دیکھ سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain