تازہ تر ین

’سیاسی شخصیات کی تصاویر اشتہارات میں نہیں آنی چاہئیں‘

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں کے سرکاری اشتہار سے متعلق کیس میں حکم دیا ہے کہ بے نظیر بھٹو، بلاول بھٹو وزیر اعلیٰ سندھ کی تصاویر سرکاری اشتہار میں نہیں ا?نی چاہئیں اور سیاسی شخصیات کی تصاویر والے اشتہار بند ہوں گے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے صوبائی حکومتوں کے سرکاری اشتہارات سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی، سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور دیگر فریقین پیش ہوئے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سرکاری اشتہار کے 55 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرادیے؟جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے چیک جمع کرانے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ اشتہارات کی مہم پر لگنے والا پیسہ خزانے کا ہے، ہمیں اشتہارات سے کوئی غرض نہیں لیکن ذاتی تشہیر نہیں ہونی چاہئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain