اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے دوران ایوان بالا کی گیلری میں بیٹھیے وزیراعظم کے صاحبزادے اورپی ٹی آئی ایم این اے حامد الحق میں لڑائی ہوگئی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے امیدوار صادق سنجرانی کے چیئرمین منتخب ہونے کا اعلان ہوتے ہی ایوان ’جئے بھٹو اور ایک زرداری سب پہ بھاری‘ اورعمران خان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس دوران گیلری میں بیٹھے اپوزیشن اور حکومتی حمایت یافتہ افراد میں بھی تلخی پیدا ہوئی اور دونوں جانب سے اپنے اپنے قائدین کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
