اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار صادق سنجرانی کو نیا چیئرمین سینیٹ بننے پر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماو¿ں کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔سابق صدر ا?صف علی زرداری نے اپنے پیغام میں نیا چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر صادق سنجرانی کو مبارکباد پیش کی ہے جبکہ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی انھیں مبارکباد کا پیغام پہنچایا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ضیائ کے اوپننگ بلے باز کو شکست جبکہ وفاق کی جیت ہو گئی۔