لاہور (شوبزڈےسک) نامور اداکار محمد علی کی12ویں برسی 19مار چ کو منائی جائے گی ‘ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کے علاوہ مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کیاجائے گا ۔تفصیلات کے مطابق 19مارچ 2006ءکو اپنے خالق حقیقی سے جاملنے والے اداکار محمد علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے میاں میر دربار سے ملحقہ ان کی قبر پر قرآن و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ شوبز حلقوں کی جانب سے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے مختلف تقریبا ت کا انعقاد کیا جائےگا ۔






































