تازہ تر ین

فلا حی کا مو ں میں میری خدمات ہر وقت خاضرہیں

لاہور (شوبزڈےسک) فلمسٹار رےما نے کہا ہے کہ فلاحی کاموں مےں مےری خدمات ہر وقت حاضر ہےں، مےں اب صرف اداکارہ نہےں بلکہ اےک بےوی اور اےک ماں بھی ہوں اور اس اعتبار سے مجھ پر دوہری ذمہ دارےاں ہےں، اےک طرف شوہر کا خےال رکھنا پڑتا ہے تو دوسری طرف بےٹے کی اچھی پرورش کےلئے کوشاں ہوں ۔انہوں نے اےک انٹروےو کے دوران کہا کہ جب مےری شادی ہوئی تو مےری خواہش تھی کہ خدا کی ذات مجھے بےٹے کی نعمت نوازے اور خدا کا شکر ہے کہ مجھے رب کی ذات نے بےٹا ہی عطا کےا اور مےں اسکی اس انداز مےں پرورش کرنا چاہتی ہوں کہ وہ بڑا ہو کر اےک اچھا انسان بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شوق ہے کہ مےں اپنے بچے کو اعلیٰ تعلےم دلوانے کے ساتھ بہترےن تہذےب سے بھی آگاہ رکھوں تاکہ وہ معاشرے مےں باعزت مقام حاصل کرسکے ۔

انہوں نے اےک سوال کے جواب مےں کہا کہ مجھے فلاحی کاموں کا بڑا شوق ہے اور مےں امرےکہ مےں بھی اےسے کام کرتی رہتی ہوں جو انسانےت کی فلاح کے لئے ہواور اگر مجھے پاکستان مےں بھی اےسے ادارے ملےں جو دکھی انسانےت کے لئے کام کرتے ہوتو مےں ان کے ساتھ بھی فلاحی کاموں مےں پےش پےش رہوں گی ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain