اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق ایس ایس پی ملیرراﺅا نوا ر نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو ایک اور خط تحریر کر کے بینک اکانٹ کھولنے کا مطالبہ کردیا۔نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ راﺅانوار کا ایک اور خط آیا ہے جسے فائل میں رکھوا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ معلوم نہیں خط اصلی ہے یا نقلی لیکن اس خط میں راﺅانوار کہتے ہیں کہ اکاونٹ کھول دیں۔چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ کیا ایم آئی اور آئی ایس آئی آپ کی معاونت کر رہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ دونوں ادارے مکمل مدد فراہم کر رہے ہیں۔آئی جی سندھ نے مزید بتا یا کہ اب تک 12ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتا یا کہ سیکیورٹی اداروں کے مطابق تمام مشتبہ افراد نے موبائل فون بند کر دئیے۔