ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ خان ایک بار پھر سے مومی مجسمہ بننے کے لئے تیار ہیں۔بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا مومی مجسمہ 23مارچ کو نئی دہلی کے مادام تساو? میوزیم کی زینت بنایا جائے گا۔بالی ووڈ کے کنگ خان پھر سے مومی مجسمہ بننے کے لئے تیارکنگ خان کا مجسمہ لندن میں2007میں مادام تساو? میوزیم میں رکھا گیا تھا جس کے بعد ان کا دوسرا مومی مجسمہ اب نیو دہلی کے میوزیم کی زینت بنے گا۔اس سلسلے میں مادام تساو? میوزیم کے جنرل منیجر کا کہنا تھا کہ شاہ رخ دنیا بھر میں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے اس لئے ان کا مومی مجسمہ یہاں نصب کرنا ہمارے لئے انتہائی خوشی کا باعث ہے۔
