تازہ تر ین

ایشوریارائے ایک بار پھر خوبرو حسینہ کے روپ میں

ممبئی (ویب ڈیسک)سابق مس ورلڈ اور بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ 44 سالہ ایشوریا رائے ا?نے والی فلم میں ایک شاطر حسینہ کے روپ میں نظر ا?ئیں گی۔اطلاعات ہیں کہ ایشوریا رائے ہدایت کار روہن سپی کے ساتھ 15 سال بعد رومانٹک تھرلر فلم میں جلوے دکھاتی نظر ا?ئیں گی۔خیال رہے کہ ایشوریا رائے اس سے قبل 2003 میں ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کی فلم ’کچھ نہ کہو‘ کی ہدایات دے چکے ہیں۔اب 15 سال بعد وہ ایک بار پھر ایشوریا رائے کو رومانٹک تھرلر فلم میں کاسٹ کرکے انوکھا کارنامہ سر انجام دینا چاہتے ہیں۔ہدایت کار روہن سپی بچن خاندان کے قریب سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے ابھیشک بچن کی متعدد فلموں کی ہدایات دی ہیں۔روہن سپی 2005 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’بلف ماسٹر‘ میں ابھیشک بچن کے ساتھ ایشوریا رائے کو ہی کاسٹ کرنا چاہتے تھے، تاہم عین وقت پر ان کی جگہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کیا گیا۔اب روہن سپی بچن خاندان کی بہو ادھیڑ عمر کی ایشوریا رائے کو رومانٹک تھرلر فلم میں شاطر حسینہ کے روپ میں دکھاتے نظر ا?ئیں گے۔بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق ابھی ایشوریا رائے کی ا?نے والی فلم کا نام اور دیگر کاسٹ سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، تاہم ان کا کردار یقینی ہے۔روہن سپی کے قریبی ذرائع کے مطابق رومانٹک تھرلر فلم کا مرکزی کردار خاتون کا ہوگا، جسے ایشوریا رائے نبھاتی نظرا?ئیں گی۔اگرچہ فلم میں مزید 2 مرکزی کرداروں کو بھی کاسٹ کیا جانا ہے، تاہم اہم اور مرکزی رول شاطر حسینہ ایشوریا رائے کا ہی ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رومانٹک تھرلر فلم کی شوٹنگ ہندوستان اور ا?سٹریلیا کے مختلف شہروں میں کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain