ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری محض ایک شوبز انڈسٹری نہیں ہے بلکہ ایک صنعت کا درجہ اختیار کرچکی ہے اور اس سے منسلک افراد سرمایہ داروں کی طرح اپنی آمدنی پر کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان سے لے کر دپیکا پڈوکون تک تمام اداکار ہر سال ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے بھارتی حکومت کے سپرد کرتے ہیں۔اداکار سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے فنکاروں میں ہوتا ہے 2015 سے لے کر 2017 تک انہوں نے دیگر اداکاروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا۔ سلو میاں نے پیشگی ٹیکس کی مد میں 44 کروڑ 5 لاکھ روپے بھارت کے قومی خزانے میں جمع کرائے۔