تازہ تر ین

”اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا“ کا سکرپٹ زبردست ہے ،جوہی چاولہ

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ فلم ”اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا“ کا سکرپٹ بہت زبردست ہے جس کا مجھے کافی عرصے سے انتظار تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ میں اپنے ایک مخصوص وقت کے بعد بڑی سکرین پر واپس آئی اور اس عرصے کے دوران جب بھی میں کسی فلم کا حصہ بنی تو میڈیا نے اسے میرا کم بیک قرار دیا، اب میں فلم ”اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا“ میں کام کر رہی ہوں جس کی پیشکش ودھو ونود چوپڑا اور ہدایتکاری شیلے دھر کی ہے، فلم کا سکرپٹ بہت زبردست ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسی فلم ہے جس کا مجھے انتظار تھا ،فلم کی عکسبندی جاری ہے اور ہماری یہی کوشش ہو گی کہ فلم رواں سال کے آخر تک ریلیز کر دی جائے۔ فلم میں اداکار انیل کپور، جوہی چاولہ، سونم کپور اور راج کمار راﺅ شامل ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain