نیو دہلی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ انجہانی سری دیوی کی جگہ کرن جوہر کی فلم میں سنجے دت کے ساتھ نظر ا?ئیں گی۔بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی کی موت بالی ووڈ کے لیے یقینی طور پر ایک بڑا دھچکا تھا، بالی وڈ رپورٹس کے مطابق انجہانی سری دیوی کو کرن جوہر اور ساجد نادیاوالا نے اپنی نئی ا?نے والی فلم میں سنجے دت کے مد مقابل کاسٹ کیا تھا اور فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہونے والی تھی تاہم اچانک سری دیوی کی موت ہوگئی جس کے بعد کرن جوہر فلم ختم کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اب فلم میں سری دیوی کا کردار مادھوری ڈکشٹ نبھائیں گی۔اس خبر کو بھی پڑھیں : سنجے دت اور سری دیوی 25 برس بعد ایک ساتھ فلم میں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے انسٹاگرام پر مادھوری ڈکشٹ اور سری دیوی کی تصویر شئیر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہدایت کار ابھیشیک ورما کی اگلی فلم سری دیوی کے دل کے بہت قریب تھی تاہم اب والد، خوشی اور میں مادھوری ڈکشٹ کے مشکور ہیں کہ وہ اب ابھیشیک ورما کی اس خوبصورت فلم کا حصہ بن گئی ہیں۔
