ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو ’دی کپل شرما ‘ کے معروف اداکار سنیل گروور نے کپل شرما کو بدتمیز قرار دے دیا۔بھارت کا سب سے مقبول ترین شو ایک بار پھر ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ کے نام سے شروع ہونے جارہا ہے لیکن شو کے شروع ہونے سے قبل ہی اس کے مرکزی کردار کپل شرما اور سنیل گروورکے درمیان کشیدگی اتنی بڑھ گئی کہ ڈاکٹر گلاٹی کا کردار ادا کرنے والے سنیل گروور نے کپل کو بدتمیز قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز سنیل گروور نے کپل کے نئے شو ’فیملی ٹائم ود کپل شرما ‘میں بلائے نہ جانے پر انکشاف کیا تھا کہ ا±ن سے نئے شو سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ سنیل کے اس بیان کے بعد کپل شرما بھی خاموش نہ رہے اور سنیل کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے سیکڑوں بار رابطہ کرنے کی کوشش کی اور دو بار گھر بھی ا?یا لیکن ہر بار کی طرح تم گھر پر موجود نہیں تھے۔ لہذا اس طرح کی خبریں نہ پیھلائی جائیں کہ شو میں شامل کرنے سے متعلق رابطہ نہیں کیا گیا۔
