تازہ تر ین

شیخ رشید کو سیاست سے نکال دیں فرق نہیں پڑتا

اسلام آباد (اے پی پی) ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سیاست میں ون مین شو ہے، انہیں نکالیں یا نہ نکالیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔بدھ کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 22 کرورڑ عوام دیکھ رہے ہیں کہ کیا فیصلے ہوئے ہیں، ایف آئی آر ہوئی نہیں اور وزیر اعظم کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اقامہ والا تو کیس ہی نہیں چل رہا۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا پی ایس ایل کا فائنل کراچی دیکھنے جائیں گے تو کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا کہ ابھی تو یہاں جو فائنل ہو رہا ہے وہ دیکھ رہے ہیں اور اس میں باقاعدہ کھیل بھی رہے ہیں ۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ بیٹنگ کر رہے ہیں یا بولنگ تو کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ ابھی تو گراونڈ سے باہر بیٹھا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلی دفعہ اسلام آباد میں پریڈ کرائی، یہ پاکستان کی برکتیں ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain