تازہ تر ین

شیخ رشید نے چیف جسٹس سے 90 روز کا جوڈیشل مارشل لاء لگانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آبا د (ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے 90 روز کا جوڈیشل مارشل لاء لگانے کا مطالبہ کردیا.شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت ایک خاص فضاء بنائی جا رہی ہے، نگران حکومت کے قیام کے حوالے سے چیف جسٹس کو نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم اور کابینہ کو عمران خان کی آشیرباد حاصل نہ ہوئی تو وہ قبول نہیں ہوگی اورعام انتخابات کا بھرم خاک میں مل جائے گا۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ ہمارا وزیراعظم امریکا میں چوری چوری کون سی ملاقاتیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے امریکی نائب صدر سے اکیلے ملاقات کی، ظفراللہ جمالی نے رمز فیلڈ سے اکیلے ملاقات کی تھی تو انہیں فارغ کر دیا گیا تھا۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا سپریم کورٹ سے نگران حکومت کے حوالے سے بھی سب کو توقع ہے، ملک میں اس وقت ایک خاص فضائ بنائی جا رہی ہے، امریکی ایجنڈے کے تحت کرنسی کا بحران پیدا کیا گیا ہے، معاشی اور سیاسی بحران اس وجہ سے پیدا کیا جارہا ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ وہ نہیں تو کوئی ملک نہیں چلا سکتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain