تازہ تر ین

اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنےوالی بہاد ر لڑکی 17 سالہ فلسطینی احد تمیمی کو 8ماہ قید

مقبوضہ بیت المقدس(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے سمیت دیگر مقدمات میں حراست میں لی گئی 17 سالہ فلسطینی احد تمیمی کو ایک معاہدے کے بعد 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔احد تمیمی کی وکیل گیبسی لیسکی کا کہنا ہے کہ 17 سالہ احد نے 12 میں سے 4 الزامات قبول کیے ہیں جن میں اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنا بھی شامل ہے۔ وکیل کے مطابق احد تمیمی نے اشتعال انگیزی کے ایک، ایک اور فوجیوں کے کام میں مداخلت کے دو الزامات قبول کیے جب کہ انہیں آئندہ موسم گرما میں رہا کر دیا جائے گا اور سزا کی مدت میں وہ وقت بھی شامل ہوگا جو انہوں نے اب تک زیر حراست گزارا۔استغاثہ کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے احد تمیمی کی وکیل کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ اگر کیس کی بند کمرہ سماعت ہوگی تو اس میں قانون کے تقاضے پورے نہیں کیے جائیں گے اور یہ منصفانہ نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ احد تمیمی کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمے کی سماعت کا ا?غاز ہوا جس پر ان کی وکیل نے اوپن ٹرائل کی درخواست کی تھی تاہم جج نے یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا تھا کہ کم سن احد تمیمی کے مفاد میں ہے کہ مقدمے کی سماعت ان کیمرہ کی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain