تازہ تر ین

جوڈیشل مارشل لا کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، چیف جسٹس پاکستان

لاہور:(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے واضح کیا ہے کہ جوڈیشل مارشل لا کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، نہ مارشل لا باہر سے ہے اور نہ مارشل لا اندر سے ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر لاہور کے کیتھڈرل چرچ میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ‘پاکستان میں جمہوریت کوڈی ریل ہونے نہیں دیں گے’۔چیف جسٹس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ‘ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے، پاکستان میں صرف قانون کی حکمرانی ہوگی اور آئین سے ماورا کسی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا’۔واضح رہے کہ حال ہی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملک میں جوڈیشل مارشل لاء لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ عبوری حکومت ہے اور پوری قوم کی نظریں عدلیہ کی جانب مرکوز ہیں۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ‘ملک کی ترقی کے لیے اہم ترین عنصر لیڈر شپ ہے اور ملک کی ترقی کا اہم جز قانون کی حکمرانی، آزاد عدلیہ اور لوگوں کو بلاتفریق انصاف فراہم کرنا ہے’۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ‘ہم خوش قسمت لوگ ہیں کہ آزاد ملک میں پیدا ہوئے، یہ ملک ہمارے لیے ایک نعمت ہے اور بحیثیت قوم ہمیں ہر قربانی کے لیے تیار رہنا چاہیے’۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain