تازہ تر ین

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ہربنس پورہ میں پارک کی جگہ گرڈاسٹیشن بنانے کا نوٹس لے لیا

لاہور(کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ہربنس پورہ میں پارک کی جگہ گرڈاسٹیشن بنانے کا نوٹس لے لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پارک کی جگہ گرڈاسٹیشن بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین واپڈااورڈی جی ایل ڈی اے کو ہفتے کو طلب کر لیا۔ نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔ چیف جسٹس نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بھی کل طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے لاہور ہی میں اسحاق ڈار کے گھر کے باہر پارک ختم کرکے روڈ بنانے کے معاملے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی تھی، سپریم کورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے کو حکم دیا تھا کہ 7 روز میں سڑک کی جگہ دوبارہ پارک قائم کیا جائے اور پارک کو سڑک اور پھر سڑک کو پارک میں تبدیل کرنے کا سارا خرچہ اسحاق ڈار سے لیا جائے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain