لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان کی گاڑی روکنے والی خاتون کی فریاد سن لی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی گاڑی ایک خاتون نے روک لی جس پر چیف جسٹس نے گاڑی سے باہر کر خاتون کی بات سنی۔ چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس اعجاز الاحسن بھی گاڑی سے باہر نکل آئے۔ خاتون گوجرانوالہ پولیس کے ہاتھوں اپنے بیٹے کی ہلاکت پر احتجاج کررہی تھی۔ خاتون کی بات سن کر چیف جسٹس نے آج صبح 11بجے عدالت لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
