دبئی (ویب ڈیسک) دبئی میں ساحلوں پرخواتین کی تصاویرلینے والے 289 افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق دبئی میں 2017میں تقریباً17سو افراد ساحل پرنازیبا حرکات میں ملوث پائے گئے۔واضح رہے اماراتی قوانین کے تحت سمندرپرخواتین کی تصاویر لینا جرم ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دبئی کے ساحلوں پر سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایسی گرفتاری کا مقصد ساحل پر جانے والوںکو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ساحلوں پر چوری چکاری کی وارداتیں بھی عمل میں آتیہیں تاہم اس کی روک تھام کے لئے پولیس حرکت میں رہتی ہے۔