تازہ تر ین

اب کس کی باری ؟چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)غیر معیاری اسٹنٹ کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی دو بڑے صوبوں میں مثالیں قائم کررہے ہیں تاہم ہو سکتا ہے کہ آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا جاو¿ں۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں غیر معیاری اسٹنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ دل، بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کے لیے ادویات کا نسخہ دیں، نسخہ ایسا ہونا چاہیے کہ 5 سو سے ایک ہزار روپے تک کی ماہانہ ادویات آجائیں، ڈاکٹر کے پاس جائیں تو 5 سے7 ہزار کا نسخہ بنا دیتے ہیں۔اس خبر کو بھی پڑھیں : دل کا اسٹنٹ ڈالنے پر 3 لاکھ کے بجائے ایک لاکھ روپے خرچ ہوں گے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ابھی دو بڑے صوبوں میں مثالیں قائم کررہے ہیں تاہم ہو سکتا ہے آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا جاو¿ں، پنجاب حکومت نے کچھ معاملات کو آو¿ٹ سورس کیا ہے تاہم ڈائیلاسز کے اخراجات کو بھی نیچے لانا ہے جب کہ اب اسٹنٹ کا علاج 60 ہزار اور ایک لاکھ روپے میں ہوگا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain