تازہ تر ین

فنڈز میں گھپلے ،پٹرول کے جعلی بل ،خزانے کو اربوں کا چونا نیب نے پختونخوا پولیس کا کھاتہ کھول لیا

پشاور(ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورو (نیب) نےخیبرپختونخوا پولیس میں اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ڈی جی نیب خیبرپختونخوا فرمان اللہ نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے جانچ پڑتال کی منظوری دے دی ہے۔ نیب ہیڈ کوارٹرز سے جاری خط کے مطابق سابق ا?ئی جی پی خیبرپختونخوا ناصر خان درانی کے دور میں 2013ئ سے 2017ئ تک خیبرپختونخوا پولیس میں اربوں روپے کے گھپلے ہوئے، ٹریفک پولیس کیلئے ا?لات کی خریداری، پولیس اسسٹنٹس لائنز کی تعمیر، پولیو ویکسی نیشن مہم کی سکیورٹی کیلئے ملنے والے فنڈز، سی ٹی ڈی کیلئے فرنیچر و دیگر سامان کی خریداری، ایس ایم ایس سروسز کے معاہدوں اور پولیس کے زیر نگرانی چلنے والے اسکولوں کے فنڈز میں گھپلوں اور پٹرول کے جعلی بلز بنائےجانے کی شکایات ہیں۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain