اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی گزشتہ روز اچانک ملاقات نے اسلام آباد کا ماحول تبدیل کردیا ،ہر طرف اس ملاقات کے حوالے سے چہ میگوئیاں جاری ہیں اور کوئی کہہ رہا ہے کہ این آر او ہونے جا رہا ہے توکسی کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام کو مزید موثر کرنے پر بات چیت ہوئی تاہم اس ملاقات کے حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات نہیں ہونی چاہیے تھی۔