لاہور: (ویب ڈیسک) سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ کے بجائے ’سمبا‘ ہونے کی خبریں سامنے انے کے بعد ’کیدر ناتھ‘ کی ٹیم نے ان سے کیے جانے والے معاہدے کی تفصیلات عام کردیں ہیں۔ کیدر ناتھ‘ کی ٹیم کے ساتھ سارہ علی خان کی جانب سے کیے جانے والے معاہدے سے پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ ہی ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ کی ٹیم کے درمیان تنازعات پیدا ہو گئے ہیں تاہم’کیدر ناتھ‘ ٹیم کے درمیان تنازعات ختم بھی ہو گئے۔ اب اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ اس فلم کو رواں برس نہیں بلکہ آئندہ برس ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ سارہ علی خان کو رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ میں کاسٹ کر لیا گیا ہے جو رواں برس دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔