تازہ تر ین

کپل شرما اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بالی ووڈ ستاروں کو انتظار کروانے کی اپنی حرکت سے باز نہ آئے۔ بھارت کے مقبول ترین کامیڈین کپل شرما کو ان کے برجستہ جواب کی وجہ سے بھارت سمیت دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے یہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کے نامور ستارے بھی اپنی فلموں کی پروموشن کے لیے ان کے پروگرام کا انتخاب کرتے ہیں لیکن گزشتہ کئی عرصے سے کپل کے ستارے گردش میں ہیں۔کپل شرما نے نے اپنے پچھلے پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ میں شاہ رخ خان اور اجے دیوگن سمیت کئی اداکاروں کو شوٹنگ کے لیے مدعو کیا اور انہیں گھنٹوں انتظار کروایا ، بعد ازاں ان سے معافی بھی مانگی لیکن اب انہوں نے یہی حرکت اپنے نئے شو پر بھی کرڈالی۔ بالی ووڈ اداکارہ راجی مکھرجی کو کپل شرما کے پرگروام کے سیٹ پر طویل انتظار کے بعد بغیر رکارڈنگ گھر واپس جانا پڑ گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain