تازہ تر ین

بالی وڈ فلم ’102 ناٹ آؤٹ‘ کا نوک جھونک سے بھرپور ٹریلر ریلیز

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور اداکار رشی کپور کی آنے والی فلم ’102 ناٹ آو¿ٹ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔فلم کی کہانی ایک معمر باپ اور بیٹے کے گرد گھومتی ہے لیکن اس میں جیسا باپ ویسا بیٹا والی روایتی کہانی نہیں ملے گی۔اس فلم میں رشی کپور 75 سالہ بیٹے کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے جب کہ امیتابھ بچن 102 سالہ والد کا کردار ادا کریں گے۔’102 ناٹ آو¿ٹ‘ ایک فیملی کامیڈی فلم ہے جس کے فلم ساز روی شکلا ہیں۔فلم کا ٹریلر انتہائی دلچسپ ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیتابھ بچن 102 سال کی عمر میں بھی دل سے جوان ہیں اور اپنے بیٹے رشی کپور کو ’لو لیٹر‘ لکھنے کا کہہ رہے ہیں۔
جب کہ ان کے بیٹے کا کردار نبھانے والے رشی کپور بیزار نظر آرہے ہیں۔فلم کے ٹریلر میں جہاں باپ بیٹے کی پیار بھری نوک جھونک دکھائی دے رہی ہے وہیں دونوں کے درمیان ناراضگی کے مناظر بھی دکھائی دیئے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain