اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات کا تذکرہ چھڑنے پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اپنے ادارے اور وکلا کو مایوس نہیں کروں گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار مری میں غیرقانونی تجاوزات کے کیس کی سماعت کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی وزیراعظم سے حال ہی میں ہونے والی ملاقات کا تذکرہ ہوا۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے اس ادارے اور اپنے اس بھائی پر اعتبار کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں کھویا کچھ نہیں پایا ہی ہے، اپنے ادارے اور وکلاءکو مایوس نہیں کروں گا۔وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات، عدالتی نظام کی بہتری کیلئے مکمل معاونت کی یقین دہانیچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کئی سائل آتے ہیں میں ان کی بات سن لیتا ہوں، میرا کام فریادی کی فریاد سننا ہے۔