پاکستان(ویب ڈیسک) کی مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان نے بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں اپنے بارے میں بننے والے سکینڈلز کے بارے میں بات کی۔یاد رہے کہ حال ہی میں ماہرہ خان اور بالی وڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں ماہرہ خان رنبیر کے ساتھ سگریٹ نوشی کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ہارڈ ٹاک پر بات کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ سگریٹ نوشی کرتی ہوئی تصاویر ان کے کریئر میں پہلا موقع تھا جب ان کو سکینڈل کا سامنا کرنا پڑا۔