تازہ تر ین

کترینہ،پرینکا چوپڑا ،دپیکا پڈوکون سمیت نامور بھارتی اداکارائیں کس ملک میں جا کر شاپنگ کرنا پسند کرتی ہیں ،تصاویر وائرل

ممبئی (ویب ڈیسک) خواتین میں بناﺅ سنگھار کے حوالے سے مسابقت فطرت کا حصہ ہے لیکن اگر پیسہ کھلا ہو اور تعلق بالی ووڈ میں کروڑوں روپے معاوضہ لینے والی اداکاراﺅں میں ہوتا ہو تو کوئی بھی خاتون دنیا بھر کا سفر کرکے نت نئے کپڑے خرید سکتی ہے۔ ذیل میں ایسی ہی کچھ خواتین کا تذکرہ ہے جو بالی ووڈ کی صف اول کی ہیروئنز ہیں اور شاپنگ کیلئے بھارت سے باہر جاتی ہیں۔بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ اور کیٹ کے نام سے مشہور کترینہ کیف نے دبئی اور لندن کو شاپنگ کیلئے اپنی پسندیدہ جگہیں قرار دیا ہے۔

کرینہ کپور
یہ اپنی شاپنگ کیلئے لندن کا رخ کرتی ہیں اور اس موقع پر اپنی بیسٹ فرینڈ اور بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ جاتی ہیں۔

جیکولین فرنینڈس
سری لنکن حسینہ صرف شاپنگ کی نیت سے کہیں نہیں جاتیں بلکہ اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیاں منانے جاتی ہیںاور اس دوران خوب جم کر شاپنگ بھی کرتی ہیں۔ ان کی شاپنگ کیلئے پسندیدہ جگہ برطانوی دارالحکومت لندن ہے۔

پریانکا چوپڑا
انٹرنیشنل سپر سٹار سے ایک بار سوال کیا گیا کہ اگر انہیں صرف ایک ہی دکان سے ساری عمر شاپنگ کرنا پڑے تو وہ کس جگہ کا انتخاب کریں گی۔ پریانکا چوپڑا نے اس سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ نیویارک میں قائم برنیز سٹور سے پوری زندگی شاپنگ کرنے کو ترجیح دیں گی۔

دپیکا پڈکون
بالی ووڈ کی رانی پدماوتی لندن، سنگاپور اور دبئی سے اپنے لیے خریداری کرتی ہیں۔

کنگنا رناوت
کمزور انگریزی کی وجہ سے جانی جانے والی کنگنا رناوت کو انگریزوں کے ہاتھوں کی چیزیں کچھ زیادہ ہی پسند ہیں اس لیے وہ لندن اور نیویارک میں شاپنگ کو ترجیح دیتی ہیں۔

سونم کپور
اپنی شادی کی تاریخ فکس ہونے کی افواہوں کے باعث خبروں کی زینت بننے والی اداکارہ سونم کپور خود بھی فیشن ڈیزائنر ہیں لیکن وہ اپنے لیے کپڑوں کی خریداری پیرس، لندن اور دبئی سے کرتی ہیں۔

کرتی سینن
2014 میں فلم ہیروپنتی سے کیریئر کا آغاز کرنے والی کرتی سینن کی شاپنگ کیلئے پسندیدہ جگہ دبئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain