اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ ابھی تک رواں ہفتے ہونے والی وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات کا اصل مدعا جاننا چاہتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ یہ ملاقات صرف کچرے، پانی اور گیس سے متعلق نہیں ہوگی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ، ‘یہ ہو ہی نہیں ہوسکتا کہ دو گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں صرف کچرا، پانی اور گیس کے مسائل پر بات ہوئی ہو۔’دوسری جانب خورشید شاہ نے وزیراعظم سے چیف جسٹس کے ساتھ ہوئی ملاقات کی تفصیل جاری کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔واضح رہے کہ منگل 27 مارچ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے درمیان ہونے والی تقریباً 2 گھنٹے طویل ون آن ون ملاقات نے سب کو حیران کردیا تھا۔