تازہ تر ین

متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کی لاٹری نکل گئی ،حکومت نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مزدوروں پر عائد پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط کو ختم کردیا ہے جس کے بعد دبئی میں پاکستانی افرادی قوت کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا اور نتیجتاً آئندہ برسوں میں ترسیل زر بڑھے گا۔اسلام آباد میں موجود اماراتی سفارتخانے نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستانی مزدوروں پر عائدپولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط کو ختم کردیا گیاہے۔اس سلسلے میں افسرنے بتایا کہ اماراتی حکام نے اپنے فیصلے کا جائزہ لیااور سرٹیفکیٹ کی شرط ہٹانے کا فیصلہ کیا،انتہائی اہم بات یہ ہے کہ اماراتی حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیاکہ پاکستانی مزدوروںکو چارج نہیں کیا جائیگا بلکہ انہیں مفت فضائی ٹکٹ فراہم کیا جائیگا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain