سانگھڑ(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف یا ان کے اتحادیوں نے صرف الزامات کی سیاست کی ہے لیکن روز گار کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے غربت بڑھتی جا رہی ہے۔سانگھڑ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ روز گار کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے غربت بڑھتی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی ملک دشمن پالیسی کی وجہ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی ہے جو عوامی مسائل کی سیاست کرتی ہے، ہم سات سال سے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہم نے 6 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر کامیاب منصوبے کی بنیاد پیپلز پارٹی نے ڈالی، کسی بھی پتھر کو اٹھا کر دیکھ لیں آپ کو اس کی بنیاد میں پیپلز پارٹی ہی نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ کس کو کیوں نکالا، عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں، خوشحالی چاہتے ہیں، روٹی کپڑا اور مکان چاہتے ہیں اور انہیں یہ سب صرف پیپلز پارٹی ہی فراہم کر سکتی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پورا ملک پانی کی کمی کا شکار ہے لیکن سندھ سب سے زیادہ متاثر ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاق سندھ کو اس کے حصے کا پانی فراہم نہیں کر رہا، ارسا سندھ کو اس کے حصے کے پانی کے لیے ترسا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی نواز شریف اقتدار میں ہوتے ہیں تو عوام کو پیاسا رکھتے ہیں لیکن ہم نے سندھ کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے آر او پلانٹس لگائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر کامیاب منصوبے کی بنیاد پیپلز پارٹی نے ڈالی، کسی بھی پتھر کو اٹھا کر دیکھ لیں آپ کو اس کی بنیاد میں پیپلز پارٹی ہی نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ کس کو کیوں نکالا، عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں، خوشحالی چاہتے ہیں، روٹی کپڑا اور مکان چاہتے ہیں اور انہیں یہ سب صرف پیپلز پارٹی ہی فراہم کر سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سانگھڑ پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ اسے تباہ کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ فنکشنل لیگ ہے، سانگھڑ میں 50 سال سے حکومت میں ہونے کے باوجود فنکشنل لیگ نے سانگھڑ کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ گرینڈ الائنس سیاسی یتیموں کا ٹولہ ہے، یہ سارے کے سارے وہ لوگ ہیں جو کبھی وزیراعلیٰ، کبھی وزیر اور کبھی مشیر رہے ہیں لیکن ان کو گھوٹکی کے الیکشن میں عوام نے ان کی حیثیت دکھا دی ہے۔