تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف سلامتی کونسل کو حرکت میں آنا ہی ہو گا

اسلام آباد( ویب ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر حرکت میں آنا ہوگا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور بربریت کی عمران خان نے شدید مذمت کی اور اپنے بیان میں کہا کہ مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو شہید کر رہی ہیں، پاکستان کے عوام حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔بھارتی فورسز کے ہاتھوں 17 شہادتیں، مقبوضہ کشمیر میں آج بھی ہڑتال عمران خان نے مطالبہ کیا کہ یو این سیکیورتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور اب اسے ضرور حرکت میں آنا ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں گزشتہ روز 17 نوجوان شہید اور 100 سے زائد زخمی کیے جاچکے ہیں۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain