اسلام آباد: نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی ملک میں 4 روز قیام کے بعد واپس برطانیہ چلی گئیں۔ ملالہ یوسفزئی نے ملک میں 4 روز قیام کیا جس کے دوران انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اپنے آبائی علاقے سوات کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کچھ وقت گزارا۔ملالہ یوسفزئی نے وزیراعظم ہاو¿س میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی اور خطاب بھی کیا جس کے دوران وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔4 روز قیام کے دوران ملالہ یوسفزئی نے جیو نیوز کے پروگرام ‘کیپٹل ٹاک’ کے میزبان حامد میر کو انٹرویو بھی دیا جس میں انہوں نے ملک سے دوری اور لندن قیام پر بات چیت کی
ملالہ یوسفزئی آج بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براستہ دوحا برطانیہ روانہ ہوگئیں۔