تازہ تر ین

ابھی سے یہ حال ہے تو آگے کیا ہو گا ؟بلوچستان میں گرمی کا پچھلا سارا ریکاڈ ٹوٹ گیا

کوئٹہ( ویب ڈیسک) بلوچستان کے مختلف میدانی علاقے آج کل شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور گذشتہ ماہ مارچ میں صوبے کے مختلف علاقوں میں گرمی کے کئی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق 29 مارچ کو بلوچستان کے تین علاقوں لسبیلہ، تربت اور نوکنڈی میں ریکارڈ گرمی پڑی۔لسبیلہ میں گرمی کا 34 اور تربت اور نوکنڈی میں گرمی کا 8، 8 سال کا ریکارڈ نہ صرف ٹوٹا بلکہ ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ گرمی کے نئے ریکارڈ بن گئے۔لسبیلہ میں 29 مارچ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس سے قبل لسبیلہ میں سب سے زیادہ گرمی 30 مارچ 1984 کو پڑی تھی جب یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟29 مارچ 2018کو تربت میں پارہ 44 اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا، اس سے قبل تربت میں 16 مارچ 2010کو سب سے زیادہ گرمی پڑی تھی۔ محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق 16 مارچ 2010 کو تربت میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain